Breaking NewsNationalتازہ ترین

مسعود رومی اسکوائر کا افتتاح

ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے شہر اولیاءکے شہریوں کیلئے بیوٹیفکیشن کا ایک اور تحفہ دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز نادرن بائی پاس پر قائم سہو چوک پر خوبصورت یادگار مسعود رومی اسکوائر کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے معروف صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی کے ہمراہ مسعود رومی اسکوائر کا افتتاح کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر بھی ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ یادگاریں تعمیر کرکے شہر کی صدیوں پرانی تاریخ کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ضلعی انتظامیہ نجی سیکٹر کے تعاون سے مرکزی چوکوں پر 6 یادگاروں کی تعمیر مکمل کرچکی ہے ، جبکہ ڈیرہ اڈا اور این ایل سی بائی پاس پر بھی یادگاروں کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بیوٹیفکیشن کے تمام منصوبوں میں نجی سیکٹر کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ مسعود رومی نے جدید طرز پر سہو چوک تعمیر کیا ہے جس کا نیا نام مسعود رومی اسکوائر رکھا گیا ہے ، مستقبل میں بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ رومی فاؤنڈیشن کی جانب سے ریلوے اسٹیشن پر قلیوں اور نادار افراد کو کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ نادار افراد کو بلامعاوضہ کھانا فراہم کرنے کیلئے سہو چوک پر بھی "مہر فاطمہ دستر خوان” شروع کیا جارہا ہے، جس میں روزانہ 3 سو سے زائد افراد کو کھانا فراہم کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے جلال الدین رومی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے دستر خوان کی جگہ سمیت تمام معاونت فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں