Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خواتین یونیورسٹی : ماس کمیونیکیشن کے طالبات کی انٹرن شپ اختتام پزیر ہوگئی

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ ماس کمیونیکیشن کے طالبات کی انٹرن شپ اختتام پذیر ہوگئی ، وائس چانسلر نے سرٹیفکیٹس سے نوازا ۔

ترجمان کے مطابق شعبہ ماس کام کی طالبات نے انٹرن شپ کے آخری مرحلے میں چھے ہفتے یونیورسٹی کے پی آر سیکشن میں کام کیا، ل ایک پی آر او کے فرائض اور یونیورسٹی کے سافٹ امیج کو ابھارنے کےلئے کئے گئے اقدامات بارے معلومات لیں، اور عملی کام بھی کیا۔

انٹرن شپ مکمل کرنے والی طالبات کو سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب وائس چانسلر آفس میں ہوئی، جس میں وی سی پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ معاشرے کو ہموار رکھنے کےلئے احتساب کاعمل ضروری ہے ۔

صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتا ہے ، اور اس میں پائے جانےو الی خامیوں کو اجاگر کرتا ہے ، تاکہ ان کو دور کرکے معاشرے کو پرامن بنایا جاسکے ۔

تاہم اس کام میں ایماندار ی کا پہلو نہیں چھوڑنا چاہیے ، ہمیشہ مثبت رپورٹنگ کرنی چاہیے، زرد صحافت کی وجہ سے پوری انڈسٹری پر حرف آتا ہے ، اس لئے سب کو اپنے فرائض سے آگاہ ہوکر کام کرنا چاہیے۔
اس سے ادارے کی بھی نیک نامی ہوگی ۔

اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر قمر رباب، ڈاکٹر سعدیہ ارشاد ، اور ڈاکٹر دیبا شہوار بھی موجود تھیں۔

بعدازں طالبات میں سرٹیکفیٹ تقسیم کئے گئے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button