Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ڈویژن ماس ریسلنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان اور ملتان ڈویژن ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ملتان ڈویژن ماس ریسلنگ چیمپئن شپ بوائز اینڈ گرلز کاانعقادکیا گیا۔
اس موقع پر رانا ندیم انجم ڈویژنل اسپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نور خان قیصرانی تحصیل سپورٹس آفیسر ملتان صدر۔ فرقان خان صدر پاکستان ٹریڈیشنل سپورٹس۔ جنید راشد ۔عبدالرحمن ۔توصیف علی۔ عمران شاہ ۔سعدیہ۔ رخسانہ گل و دیگر شریک تھے۔
چیمپئن شپ میں مختلف کیٹگری کے مقابلہ جات منعقد ہوئے جن کے نتائج کے مطابق 60 کے جی کے مقابلے میں سلمان گولڈ عدنان سلور جبکہ عیسیٰ اور عثمان نے برانز میڈل جیتے۔70 کے جی کیٹیگری میں طلحہ خان گولڈ سلمان سلور جبکہ روشان اور عبدالحما د نے برانز میڈل جیتے ۔
80 کلو کی کیٹیگری میں سلمان احمد گولڈ ۔شہروز سلور جبکہ جہانزیب نے اور زاہد نے برانز میڈل جیتے ۔90 کلو کی کیٹیگری میں احسن نے گولڈ تنویر سلورجبکہ آصف ۔اور اکرام نے برانز میڈل حاصل کیے ۔ایک سو پانچ کلو کی کیٹیگری میں حماد گولڈ سجاد سلور جبکہ صفات اور بابر نے برانز میڈل حاصل کیا۔ 105 پلس کے جی کیٹیگری میں مزمل گولڈ مہتاب سلور۔ جبکہ وحید احمد نے برانز میڈل حاصل کیے ۔اسی طرح خواتین کے منعقد ہونے والے مقابلہ جات میں 55 کلو کی کیٹیگری میں حمیرا نےگولڈ ۔رابعہ نے سلور۔ صبا اور جویریا نے برانز میڈل حاصل کئے ۔65 کلو کی کیٹیگری میں مہوش نے گولڈ جبکہ سمیرا نے صولت مرزا سے کیا 75 کلو کی کیٹیگری سنیلا گولڈ سعدیہ نے سلور جبکہ مریم اور فضیلت نے برانز میڈل۔حاصل کیا 85 کلو کی کیٹیگری میں عدیلہ اور کشور نے بالترتیب گولڈ اور سلورمیڈل حاصل کیا ۔
چیمپئن شپ اختتام پر ایک سادہ پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں جتنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں میں میڈل اور اسناد تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نےکہا کہ ماس ریسلنگ نے تیزی کے ساتھ پاکستان میں ترقی حاصل کی ہے ۔
عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے کہا ماس ریسلنگ ایک فائدہ مند کھیل ہے ۔اس کھیل کی پرموشن کے لئےہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا ۔
اس سلسلے میں مستقبل کے اندر بھی جب بھی ہماری کوئی ضرورت ہوگی ہمارے ڈیپارٹمنٹ ان لوگوں کو سپورٹ کرے گا ۔
تقریب کے آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں