Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل سیزن 8 : افتتاحی تقریب ، پاکستانی ملتان میں امڈ آئے، اووسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں شرکت، پاکستان سپر لیگ کا میدان سج گیا

شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد نے پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرلیا عربی لباس پہنے شائقین کرکٹ بھی دبئی سے خصوصی طور ملتان پہنچے، ہاتھ میں پاسپورٹ اور ایئر لائن کی ٹکٹ تھامے شائقین کرکٹ اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے رہے ۔

ان کے علاوہ واہگہ بارڈر سے عظیم اور محمد ناصر پاکستانی جھنڈے کے لباس میں ملبوس تھے ، جبکہ جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں سے شائقین نے صبح ہی سے سٹیڈیم کا رخ کرلیا ۔

اسٹیڈیم کی جانب جانے والے ہرراستہ پر بے پناہ رش،گھنٹوں پہلے کرکٹ فینز میدان میں داخل ہونے کے لئے پہنچ گئے ، لیکن سکیورٹی حصار اور انتہائی سست پراسس سے گیٹس کے باہر لمبی قطاریں لگ گئیں۔

کسی بھی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز سے زیادہ سخت اور کئی پردوں میں چھپا حصار، فینز ہر دیوار عبور کرتے تو اگلے حصار سے ماتھا جا لگتا تھا۔

پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شام نماز مغرب کے بعد شروع ہوگی اور 7 بجے تک جاری رہی،اسے دیکھنے کے لئے ملتان تو کیا،ملتان سے باہر بلکہ ملک سے باہر کرکٹ کے دیوانے آگئے۔

ایک نوبیاہتا شادی شدہ جوڑا بھی پہنچ گیا۔دونوں کا کہنا تھا کہ یہ دن ہنی مون کےہیں ، مگر ہم کرکٹ بخار میں مبتلا ہیں اسی لیے سٹیڈیم چلے آئے آج ملتان سلطانز کو سپورٹ کریں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button