Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

دوسرا علی اکرم گجر فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ

ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام دوسرا علی اکرم گجر فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے تیسرے روز رابن لیگ کے مقابلے شروع ہوگئے ۔

پہلا میچ استاد مجید ہاکی کلب286گ ب رجانہ کا مقابلہ استاد اسلم ہاکی کلب گوجرہ سے ہوا ، جو کےاستاد مجید ہاکی کلب286گ ب رجانہ نے چار دو سے جیت لیا ۔

میچ کے مہمان خصوصی وقاص مسعود چغتائی ڈی جی ایچ آر ایڈمن/وائس پریزیڈنٹ سپورٹس بورڈ میپکو تھے ، اور ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر میاں ظفر اللہ بھٹی اور نماہندہ پنجاب عبدالسعید تھے۔

مہمان خصوصی کو یاد گار شیلڈ پیش کی گئی ۔

دوسرا میچ میں ملتان سلطان کا وہاڑی سےکانٹے دار مقابلہ ہوا، جو کہ ملتان سلطان نے تین ایک سے جیت لیا ۔

میچ کے مہمان خصوصی رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر تھے، میچ کی ایمپائرنگ کے فرائض زاہد حمید اور محمد سلیم اور آصف محمود نے ایمپائر کے فرائض سرانجام دیئے ۔

ججز کےفرائض عمیر اکرم اور مرزا مجاہد افضل، عرفان صمد، نے سرانجام دیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button