Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انٹر کالجیٹ بوائز کرکٹ چیمپئن شپ : سول لائنز، نشاط، سٹی کالج اور پنجاب کالج نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ بوائز کرکٹ چیمپئن شپ میں میچوں کا فیصلہ ہوگیا ۔

ایمرسن یونیورسٹی اور سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں ہونے والے تین میچز کے فیصلے ہوئے۔

سول لائنز گریجویٹ کالج نے پہلے کھیلتے ہوئے تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 257رنز بنائے۔

عمر خان۔89.ناٹ آؤٹ ۔بلال مزمل ۔55ناٹ آؤٹ جب کہ حسیب ناظم نے 59رنز بنائے۔ ولایت حسین گریجویٹ کالج کی طرف سے سلمان۔ 2۔عادل نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
ولایت حسین کالج مقررہ اوورز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 113رنز بناسکی۔ عبداللہ ۔32۔حیدر ۔25۔جب کہ سلمان اور سبحان نے 11۔11۔رنز بنائے ۔کاشف نے 2۔عبدالله اور بلال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس طرح گریجویٹ کالج سول لائنز نے 144رنز سے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے میچ میں سٹیک گروپ آف کالجز نے پہلے کھیلتے ہوئے سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 154رنز بنائے۔

سلمان۔ 53۔احمد ۔36۔کاشف 22 ناٹ آؤٹ جب کہ نشاط کالج کی طرف سے عبداللہ صائم۔ یونس اور حسن عسکری نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

بعد میں کھیلتے ہوئے نشاط کالج نے حسن عسکری کی شاندار سینچری 104رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف دو کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ احسن اور حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس طرح نشاط کالج نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

تیسرے میچ میں پنجاب کالج نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 108رنز بنائے۔فاروق ۔26۔دانش ۔22رنز بنائے۔

ایمرسن یونیورسٹی کے محمد نے پانچ جبکہ ارباز اور سعد نے دو۔ دو وکٹ حاصل کیں۔

بعد میں کھیلتے ہوئے ایمرسن یونیورسٹی صرف 87کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئی ۔

محمد۔ 25اور ارباز نے 16رنز بنائے۔ پنجاب کالج کی طرف سے اویس نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس طرح پنجاب کلب 21رنز سے فاتح رہی۔

ارشاد سونی۔ منظور لطیفی۔ محمد آصف۔ بلال حنیف۔ محمد الیاس اور عائشہ ایمپائرز قلندر حسین۔ جنید آصف اور رخسار ممتاز سکورر تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button