میچوں کی سیکورٹی سخت رہے گی
پاکستانی کرکٹ شائقین کو مزید دوسال سخت سیکورٹی میں کرکٹ دیکھنا ہوگی۔
تفصیل کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے پاکستانی عوام کو خبردار کیاہے کہ سخت سیکورٹی میں کرکٹ میچ دیکھنے کی پالیسی ابھی دوسال تک ایسے ہی چلتی رہے گی ۔
پاکستان میں سیکورٹی کا ایسا کوئی ایشو نہیں ہے، ہماری جغرافیائی صورتحال ایسی ہے کہ ہمارے بارڈرز بہت متحرک ہیں۔
ملتان میں بھی ایسا ہی ہے، اسلئے 7ہزار سے زاہد پولیس والے ڈیوٹی پر ہیں، مگر یہ سیکورٹی کے معاملات سیٹل ہوتے ہوتے دو سال لے جائیں گے ۔
ملتان ٹیسٹ کے دوران سخت سکیورٹی اور بہت زیادہ سختی ہے، بارڈر پاس ہے اور ایریاز بھی خاصے بزی ہیں۔
راجہ کہتے ہیں کہ یہ ہماری اور فینز کی ضرورت ہے، فینز اور کرکٹرز سکیورٹی چاہتے ہیں اور اس کے لئے یہ قربانی ہے، یہ کافی زیادہ ہے لیکن ہماری مجبوری ہے۔
اگلے 2 سال سکیورٹی لیول ایسا ہی ہوگا، پھر آہستہ آہستہ نرمی ہوگی۔