Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک پارٹ سیکنڈ کمبائنڈاسپیشل امتحان 11دسمبر سے شروع ہو گا

جاری اعلامیہ کے مطابق ریگولر ادارہ جات کو آن لائن سسٹم کے تحت رولنمبر سلپ ڈائون لوڈ کرنے کی سہولت میّسر کر دی گئی ہے۔
لہذٰاریگولر امیدواران اپنے متعلقہ ادارہ جات (گورنمنٹ /الحاق شدہ سکولز/ہائر سیکنڈری سکولز )سے رول نمبر سلپس حاصل کریں۔
پرائیویٹ امیدواران کی رول نمبر سلپس اُنکے داخلہ فارم پرپرنٹ شدہ ایڈریس پر بذریعہ ڈاک ارسال کر دی گئی ہیں۔
رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں پرائیویٹ اُمیدواران کو آن لائن سسٹم میں میٹرک پارٹ سیکنڈ کمبائنڈاسپیشل امتحان 2021 ء کے داخلہ فارم نمبر اور داخلہ فارم پر درج ٹوکن نمبر سسٹم میں فیڈ کرنے پر رول نمبر سلپ حاصل کرنے کی سہولت میسر کر دی گئی ہے۔
تاہم ایسے اُمیدواران جنھیں تاحال رول نمبر سلپ نہیں ملی باور نہ ہی ڈاون لوڈ ہو رہی ہیں۔ وہ فوری طور پر میٹرک برانچ دفتر تعلیمی بورڈ ملتان سے رابطہ کریں ۔
اگر کسی اُمیدوار نے بروقت دفتر سے رابطہ نہ کیا اور کسی بھی پرچہ میں شرکت نہ کر سکا، تو دفتر بورڈ اس سلسلے میںہر گز ذمہ دار نہ ہوگا۔
تمام امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ایک عدد تازہ رنگین مصدقہ تصویر امتحانی سنٹر میں لے کر جائیں، اور ناظم مرکز کے حوالے کریں اُمیدواران پرچہ شروع ہونے سے 30 منٹ قبل اپنے امتحانی مرکز میں پہنچ جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button