Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک کا نیا نصاب تیار کرلیا گیا

نہم جماعت کے بعد دہم جماعت (سیشن 2026 – 2027 ) کے لیے نیا نصاب تیار کرلیا گیا ہے، تاہم اس میں غلطیوں کے خدشے کے باعث پیکٹاء نے ماہرینِ تعلیم کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ پیکٹاء نے کتابوں کے ریوو کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کرلی ہیں، ماہرین نے میٹرک کے نئے نصاب کا ریوو شروع کردیا۔
میٹرک کی نئی کتابوں کے ریوو کے بعد چھپائی کیلئے پبلشرز کو بھجوائی جائیں گی، نئے نصاب کا ریوو رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔




















