میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 13 دسمبر کو کیاجائے گا

ملتان بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسن کے فیصلہ کے مطابق میٹرک سیکنڈ سالانہ امتحان 2022 کا نتیجہ13 دسمبر بروز منگل بوقت صبح 10 بجے جاری کیا جائے گا ۔
رزلٹ سی ڈی کی قیمت مبلغ 300 روپے مقرر کی گئی ہے ۔
رزلٹ سی ڈی (کی قیمت بذریعہ بینک چالان حبیب بینک بورڈ برانچ ملتان میں مورخہ 8دسمبر تک جمع کروا کر اصل بینک چالان کے ساتھ نتیجہ شائع ہونے کی تاریخ و مقررہ وقت پر سہولت مرکز / انکوائری برانچ ملتان بورڈ سے رزلٹ سی ڈی حاصل کی جا سکتی ہے ۔
اس کے علاوہ نتیجہ بورڈ کی ویب سائیٹ پر بھی دیکھا جا سکے گا ۔
نیز موبائل پر رزلٹ معلوم کرنے کیلئے 800293 پر میسج کیا جا سکتا ہے۔
ادارہ جات اپنے امیدواران کا رزلٹ اپنے پورٹل کے ذریعے معلوم کر سکتے ہیں ۔
پرائیویٹ امیدواران کو اپنا رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ کے ذریعے سے معلوم کر نے کی سہولت مہیا کر دی جائے گی۔