Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان آج ہوگا
ملتان سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز آج میٹرک کے دوسرا سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کریں گے۔
اس سلسلے میں کنٹرولر امتحانات پروفیسر حامد سعید کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق نتائج کا اعلان صبح 10 بجے کیا جائے گا، طلباء و طالبات اپنا رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ سے معلوم کر سکتے ہیں۔
ایسے اُمیدواران جو اپنا رزلٹ ، مضمون/ مضامین کی ری چیکنگ کروانا چاہتے ہوں وہ بورڈ قانون کے مطابق رزلٹ شائع ہونے کے بعد 15 دن کے اندر بذریعہ آن لائن سسٹم درخواست گزار سکتے ہیں۔