Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک کے سالانہ امتحان 2025 کے لئے تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ بھجوانے کی تاریخ ختم
تعلیمی بورڈ ملتان کے کنٹرولر پروفیسر حامد کا کہنا ہے کہ ملتان بورڈ میٹرک پہلا سالانہ امتحان 2025 کے داخلے 2 جنوری 2025 کو تین گنا فیس کے ساتھ ختم ہو گئے ہیں۔
دو جنوری کے بعد ہر دن 500 روپے جرمانہ کے ساتھ داخلے میٹرک امتحان سے دس دن پہلے تک 24 فروری تک جاری رہیں گے، میٹرک امتحان 4 مارچ سے شروع ہو گا۔
اس سال نہم فریش اُمیدواران کا اسلامیات لازمی کا پرچہ 100 نمبر اور 3 گھنٹے وقت کا ہوگا، جس کے لیے دوسرے پیپرز کی طرح 24 صفحات والی جوابی کاپی فراہم کی جائے گی۔
لہذا اُمیدواران کو اسی جوابی کاپی پر اپنا پیپر مکمل کرنا ہوگا اور کوئی اضافی شیٹ نہیں دی جائے گی۔