Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک کے سالانہ امتحان آج سے شروع ہوں گے ، تیاریاں مکمل

صوبے بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہوں گے، جس کےلئے ملتان بورڈ سمیت تمام بورڈز نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
میٹرک کے امتحانات کےلئے 442 سنٹر قائم

امیدواروں کو اپنے ساتھ رولنمبر سلپ کے ساتھ دو فوٹو لانا ضرور ی ہوں گے ۔
ماہرین تعلیم نے طلبا کےلئے ہدیات جاری کی ہیں کہ امیدوار کمرہ امتحان میں کم ازکم 30 منٹ پیپر شروع ہونے سے پہلے پہنچے۔

پیپر کیلئے گھر سے نکلتے وقت رولنمبر سلپ اور جیومیٹری بکس (پین، مارکر، رولر، انک، کیلکولیٹر وغیرہ) لازمی چیک کر لیں ۔

تیاری کے دوران معروضی سوالات بار بار دہرائیں، پیپر ملتے ہی اسے اچھی طرح پہلے پورا پڑھیں۔ جلدبازی سے گریز کریں۔

. وہ سوال جو سب سے اچھا یاد ہو اسے سب سے پہلے حل کریں۔

. لکھائی اور پریزینٹیشن کا خاص خیال رکھیں۔ پریزینٹیشن آپکو ہر پیپر میں 5 نمبر اضافی دلا سکتی ہے۔

کسی بھی قسم کی مشکل سے بچنے کیلیے ہر سیکشن میں جو سوال آپ نے کرنے ہیں ان کا انتخاب پہلے سے ہی کر لیں تاکہ بعد میں آپ کو پیپر حل کرنے میں آسانی رہیں۔

. گھڑی اپنے ساتھ رکھیں اور کوشش کریں کہ پورا پیپر وقت ختم ہونے سے 10 منٹ پہلے ختم کرلیں۔ باقی 10 منٹ پیپر کو ریوائز کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button