Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک سالانہ امتحانات 2025 میں غیر مسلم طلباء کو بڑی سہولت

اس سلسلے میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ غیر مسلم طلباء کا مطالعہ قرآن کا متبادل پرچہ نصاب تیار نہ ہونے کے باعث نہیں ہوگا، پالیسی کے مطابق غیر مسلم طلبا کے اخلاقیات کے مضمون میں حاصل کردہ نمبرز کو دگنا کر لیا جائے گا۔
غیر مسلم طلباء کو اسلامیات کی بجائے اخلاقیات کا پرچہ دیا جائے گا، کیونکہ مطالعہ قرآن کی متبادل کتاب دستیاب نہیں ہے، یہ فیصلہ آئی بی سی سی کے 180 ویں اجلاس میں کیا گیا ہے، جس کے تحت غیر مسلم طلباء کے مذہبی نصاب کا کوئی امتحان نہیں لیا جائے گا۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے تمام تعلیمی اداروں کو اس فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔