Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک سالانہ امتحان 2025 کیلئے داخلہ فارمز جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع
پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے تاریخ میں توسیع کی منظوری دی بتایا گیا ہے کہ ملتان سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحان کیلئے داخلہ جمع کروانے کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع دے دی۔
اب امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 6 دسمبر تک داخلہ جمع کرواسکیں گے۔ 2 گنا فیس کے ساتھ 20 دسمبر تک داخلہ جمع کروایا جاسکے گا۔ 3 گنا فیس کے ساتھ 2 جنوری آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
میٹرک کےسالانہ امتحان کا آغاز 4 مارچ 2025 سے ہوگا۔ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دے دی۔