Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک امتحانات: ڈیٹ شیٹ کا اعلان

ملتان سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک سالانہ امتحان 2025 کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی جس کے مطابق میٹرک سالانہ امتحانات کا آغاز 4 مارچ سے ہوگا ، پہلے روز 6 مضامین عربی،جغرافیہ، وڈورکنگ، تاریخ ،آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ کا پیپر لیا جائے گا، میٹرک کا آخری پیپر 24 مارچ کو پنجابی کے مضمون کا لیا جائےگا ۔
نہم کے پیپر 25 مارچ سے شروع ہوں گے، نہم کا پہلا پیپر انگریزی لازمی کا لیا جائے گا، نہم کا آخری پیپر 18 اپریل کو پنجابی کا لیا جائےگا۔
میٹرک کے پریکٹیکل امتحان کا آغاز 23 اپریل سے ہوگا، عملی امتحانات کا سلسلہ 15 مئی تک جاری رہے گا ۔