Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے، سنٹروں میں دفعہ 144 نافذ

میٹرک کے امتحان 2025 شروع ہوگئے، پہلے روز دونوں شفٹوں میں مجموعی طور پر 5 مضامین کا امتحانات لیا گیا۔
مارننگ شفٹ میں عربی،جغرافیہ مضامین کا امتحان جبکہ ایوننگ میں ماڈل ڈرائنگ، وڈ ورکنگ اور تاریخ کے مضامین کا امتحان لیا گیا۔
دسویں کے امتحان میں ایک لاکھ 25 ہزار 41 امیدوار شریک ہیں ، رواں سال امتحان کیلئے458 امتحانی مراکز بنائے گئے، تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ ہوگی، غیر متعلقہ شخص کو امتحانی مراکز میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
گزشتہ روز کمشنر ملتان اور ضلعی افسروں نے سنٹروں کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ سیکرٹری بورڈ خرم قریشی اور کنٹرولر حامد سعید بھی تھے۔
آج انگلش کا پرچہ ہوگا، جس کےلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔