Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پاکستان میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں گریڈنگ کی نئی پالیسی اہم تبدیلیوں کے ساتھ نافذ

پاکستان میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں گریڈنگ کی نئی پالیسی اہم تبدیلیوں کے ساتھ نافذ کر دی گئی ہے۔

میٹرک اور انٹر میں نئی گریڈنگ پالیسی سے جی پی اے کو خارج کر دیا گیا ہے اور اس نئی پالیسی کا دو ماہ بعد شروع ہونے والےسال 2026 سے اطلاق ہوگا۔

ملک کی کئی جامعات فی الحال جی پی اے کی بنیاد پر یونیورسٹیزمیں داخلہ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، نئی گریڈنگ پالیسی سے جی پی اے کو خارج کر دیا گیا ہے۔

آئی بی سی سی کے سربراہ ڈاکٹر غلام علی ملاح کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے آفیشل کوآرڈینیشن فورم آئی بی سی سی (انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن) نے نئی گریڈنگ پالیسی کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جو مرحلہ وار آئندہ برس 2026 سے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات کے لئے نافذ العمل ہو گی۔

اس نئی گریڈنگ پالیسی میں "جی پی اے اور سی جی پی اے” کا سسٹم بھی شامل تھا لیکن پالیسی کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن کیا گیا تو اس میں "جی پی اے اور سی جی پی اے” کا سسٹم شامل نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ کراچی میں گزشتہ ماہ ملک بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا اور فیصلے پر عمل درآمد کے سلسلے میں اب آئی بی سی سی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جامعات کےلئے نئی گریڈنگ پالیسی میں فی الوقت گریڈ پوائنٹ ایوریج کو شامل نہیں کیا گیا۔ اس رائے سے تعلیمی بورڈز بھی متفق تھے لہذا اب نئی گریڈنگ پالیسی سال 2026 سے جی پی اے کے بغیر نافذ ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button