Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نویں اور دسویں کا تمام سلیبس انگلش میں کرنے کافیصلہ

محکمہ تعلیم کی جانب سے یکساں تعلیمی نصاب کے تیسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے ، جس میں آئندہ تعلیمی سال میں نہم اور دہم کے طلباء کیلئے انگلش میڈیم کتابیں متعارف کروائی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نہم و دہم کے نصاب میں تبدیلی کیلئے ماہرین تعلیم سے باقاعدہ مشاورت کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے، آئندہ تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل ہی نہم و دہم کی کتابوں کی انگریزی چھپائی مکمل کرلی جائے گی۔

رواں سال نرسری تا مڈل تک کے نصاب کو انگریزی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ یکم اپریل 2023ء تک تمام سکولوں میں نرسری تا مڈل تک مفت درسی کتب فراہم کردی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button