سکولوں میں سب سے زائد عرصہ سے تعینات اساتذہ کو ہٹانے کا فیصلہ

اپگریڈ سکولز میں تخلیق کی گئی 26 ہزار نئی آسامیاں پرانے اساتذہ سے پر کی جائینگی، مذکورہ آسامیوں پر ایک بھی نیا ٹیچر بھرتی نہیں کیا جائے گا۔ سکولز میں تخلیق کی گئی 26 ہزار نئی آسامیاں ریشنلائزیشن سے پر کی جائیں گی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے اپگریڈ سکولز میں ایس این ای کی مطابق واچ لسٹ کو اپڈیٹ کردیا۔
سکول انفارمیشن سسٹم پر پیلا رنگ سرپلس اساتذہ کو ظاہر کرے گا، سرخ رنگ سکول میں مزید کتنے اساتذہ درکار ہیں کو ظاہر کرے گا۔ سبز رنگ اس بات کی علامت ہوگا کہ سکول میں اساتذہ بچوں کی تعداد کی مطابق کے یے۔
پروموشن و ڈسپوزل پر موجود اساتذہ کے تبادلوں کے بعد خودکار نظام کے تحت ریشنلائزیشن کیے جانیکا امکان ہے۔خود کار نظام کے تحت سرپلس اساتذہ کوان سکولوں میں ٹرانسفرمر جائے گا، جہاں ٹیچرز کی شارٹیج ہوگی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سےبنائی گئی ریشنلائزیشن پالیسی تاحال کیبنٹ سے منظور نہیں کروائی گئی، ایس ای ڈی کی پرانی پالیسی کے مطابق اس وقت اساتذہ گرین، ییلو اور ریڈ شو ہو رہے۔