Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

صنعتی کارکنوں کو مزدور کارڈ جاری کرنے کافیصلہ ،اشیا پر 15فیصد رعایت ملے گی

وزیر محنت و انسانی وسائل انصر مجید خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں صنعتی کارکنوں کو مزدور کارڈ جاری کئے جائیں, جس پر20 سے زائد آوٹ لٹ پر15 فیصد رعایت حاصل ہو گی۔
مزدور کارڈ جنوری میں لانچ کر دیا جائے گا۔انہوں نے پنجاب کے11لاکھ رجسٹرڈ صنعتی کارکنوں کو سوشل سیکیورٹی کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے صنعتی کارکنوں کو ملنے والی میرج اور ڈیتھ گرانٹ میں اضافہ کردیا ہے،میرج گرانٹ کی رقم 8 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10لاکھ روپے جبکہ تدفین کے اخراجات کے لئے ڈیتھ گرانٹ5 لاکھ روپے سے بڑھا6لاکھ روپے کر دی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ خواتین صنعتی کارکنوں کو ہر سال100 موٹر سائیکل دئے جائیں گے۔
یہ بات انہوں نے صنعتی کارکنوں میں 2 کروڑ40 لاکھ روپے مالیت کے ویلفئر گرانٹ کے چیک تقسیم کرنے موقع پر منعقدہ تقریب اور پی ٹی آئی لیبر ونگ کی طرف سے دئے گئے استقبالیہ سے خطاب اور ملتان چیمبر آف کامرس کے دورہ کے موقع گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
پی ٹی آئی لیبر ونگ جنوبی پنجاب کے استقبالیے میں 11 اضلاع کے عہدیداران ،صدر پی ٹی آئی لیبر ونگ جنوبی پنجاب رانا مسعود، سیکرٹری جنرل عابد حسین اور ضلعی صدر ملتان چوہدری الیاس موجود تھے۔
وزیر محنت و انسانی وسائل نے کہا کہ جن صنعتی اداروں میں100 سے زائد افراد پر مشتمل لیبر کام کرتی وہاں فئیر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی،ان فئیر پرائس شاپس پر اشیائے ضروریہ10 فیصد رعایت پر دستیاب ہونگی۔
انہوں نے بتایا کہ ای او بی آئی کے پنجاب کے صنعتی اداروں سے وصول کی جانی والی کنٹری بیوشن اب صرف پنجاب کی لیبر پر خرچ کی جائے گی۔ای او بی آئی فنڈز بارے فیصلے سے پنجاب حکومت کو لیبر کی فلاح کے لئے اربوں روپے فنڈز میسر آئیں گے،انصر مجید خان نے مزید بتایا کہ لیبر بارے39 قوانین کو ختم کرکے ایک قانون لاگو کیا جائے گا۔
تقریب سے رانا مسعود خان،عابد حسین، قاسم نیازی اور چوہدری الیاس نے بھی خطاب کیا۔
وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصر مجید خان نے ملتان چیمبر آف کامرس کا دورہ بھی کیا اور انہوں نے صدر ملتان چیمبر آف کامرس سے خواجہ محمد حسین سے ملاقاتکی۔
سیکرٹری لیبر پنجاب لیاقت چٹھہ اور ملتان چیمبر آف کامرس کی مجلس عاملہ، ممبران اور صدر ڈی جی خان چیمبر آف کامرس خواجہ جلال الدین رومی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصر مجید خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تین سال کے دوران لیبر ڈیارٹمنٹ میں بہت سے سنگ میل عبور کئے ہیں۔
لیبر ڈیپارٹمنٹ کے سسٹم کو شفاف بنانے کے لئے اسے کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ورکر ویلفئیر فنڈز کے بل کی منظوری پنجاب حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔اس کے علاوہ گھریلو ملازمین کے حقوق کے لئے ڈومیسٹک ورکرز بل پاس کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 15200 صنعتی ادارے سیلف اسسمنٹ پر آ چکے ہیں جو کہ حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے۔وزیر محنت و انسانی وسائل انصر مجید خان نے کہا کہ صنعتی کارکنوں کو لیبر کالونیوں کے مالکانہ حقوق دئے جانے کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی مٹی کے ساتھ ان کا گہرا رشتہ یے،جنوبی پنجاب کے مزدوروں کو تمام حقوق دئے جائیں گے۔
سیکرٹری لیبر پنجاب لیاقت چٹھہ نے اس موقع پر بتایا کہ سوشل سیکیورٹی رجسٹریشن کے لئے صنعتی ادارے میں کارکنوں کی تعداد کی شرط پانچ سے بڑھا کر دس کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ کسی بھی صنعتی ادارے کی پانچ سال میں صرف ایک بار انسپکشن ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ صنعتی مزدوروں کوزیر التواء 16 ارب روپے کی ویلفئیر گرانٹ جاری کرنے پر کام تیز کردیا گیا ہے۔
صدر ملتان چیمبر آف کامرس خواجہ محمد حسین نے کہا کہ اس موقع پر کہا کہ سوشل سیکیورٹی ہسپتال کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے،انڈسٹریل سنٹرز میں ڈسپنسریاں قائم کی جائیں اور ورکرز ویلفئر سکولز میں داخلہ پالیسی کو نرم کی جائے۔
اجلاس میں صدر ڈی جی خان چیمبر آف کامرس خواجہ جلال الدین رومی نے سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں عکاج معالجہ کی سہولیات مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز دیں۔
بعد ازاں وزیر محنت و انسانی وسائل انصر مجید خان نے ورکرز ویلفئیر سکول میں صنعتی کارکنوں کو ویلفئیر گرانٹ کے چیک دئے جانے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
سیکرٹری لیبر پنجاب لیاقت چٹھہ،ڈائریکٹر لیبر رانا جمشید،صدر پی ٹی آئی خالد جاوید وڑائچ بھی تقریب میں موجود تھے۔،پی ٹی آئی لیبر ونگ کے عہدیداران اور لیبر لیڈرز کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں73 صنعتی کارکنوں اور بیوگان میں2 کروڑ40 لاکھ روپےمالیت کے چیک تقسیم کئے گئے۔25 چیک میرج گرانٹ،42 ڈیتھ گرانٹ اور6 چیک ٹیلنٹ شکالر شپ کی مد میں تقسیم کئے گئے۔
وزیر محنت و انسانی وسائل انصر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے محکمہ لیبر میں گزشتہ تین برس میں جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ماضی کی حکومت کی طرف سے لیبر ورکرز ویلفئیر فنڈز میں کرپشن کی وجہ سے ویلفئیر گرانٹ کے اجراء میں تاخیر ہوئی۔
موجودہ حکومت نے شفافیت کے پیش نظر پورا نظام آن لائن کردیا ہے اور اب ویلفئیر گرانٹ کے زیر التواء22 ہزار کیسوں پر دن رات کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ31 دسمبرتک تمام آن لائن درخواستوں پر گرانٹ جاری کردی جائے گی۔
انصر مجید خان نے کہا کہ ورکرز ویلفئر سکول کے بچوں کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت میں کوئی تعطل نہیں آنے دیا جائے گا اور صنعتی کارکنوں کے بچوں کو کتابیں اور یونیفارم کی فراہمی جاری رہے گی۔
صوبائی وزیر نے ورکرز ویلفئیر سکول کا بھی دور کیا اور سکول میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button