واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین نیو ملتان سب ڈویژن الیکشن میں مظہر لطیف گروپ کی جیت

پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین نیو ملتان سب ڈویژن میں وائس چیئرمین کا الیکشن مظہر لطیف گروپ کے قاضی آفتاب ہاشمی نے بھاری اکثریت سے جیت لیا ، ان کے مد مقابل چوہدری خالد گروپ کے محمد نیئر بشیر اٹھنگل نے 35 ووٹ حاصل کیے، جبکہ قاضی افتاب نے 44 ووٹ حاصل کیے، ٹوٹل ووٹ 79 تھے جو کہ مکمل کاسٹ ہوئے ۔
اس موقع پر ریجنل چیئرمین چودری غلام رسول گجر چودھری محمد امجد شکیل بلوچ سجاد بلوچ رانا مظہر لطیف سعید سیال شبیر گجر مہر الطاف عثمان وینس عاطف زیدی نے خطاب کرتے ہوئے قاضی آفتاب ہاشمی کو مبارکباد دی اس موقع پر قاضی آفتاب نے کہا کہ مزدور چوہدری غلام رسول گجر کی قیادت میں متحد ہیں، اور ہم تمام ہاری ہوئی سیٹس واپس لیں گے ۔
غلام رسول گجر و دیگر قائدین ہی مزدور کے مسائل کو جانتے ہیں، اور ان کو حل کرنا بھی جانتے ہیں۔
اس موقع پر طارق محمود بھٹی، آصف بھٹی، جان محمد، اکرم غوری، رانا پرویز، ندیم راف آصف بلوچ رانا خضر حیات و دیگر نے بھی خطاب کیا، مبارکباد دی اور مٹھائی تقسیم کی۔