Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم سی کیڈر کے ریٹائرڈ اساتذہ کو پنشن نہ مل سکی

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران کی بے حسی اور متعلقہ اہلکاروں کی نااہلی کی وجہ سے ایم سی کیڈر کے ریٹائرڈ اساتذہ کو اس ماہ دسمبر کے اختتام کے قریب 22 دسمبر تک بھی پنشن نہئں ملی ہے اور ایم سی کیڈر کے ریٹائرڈ اساتذہ و معلمات تاحال پنشن کےلئے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔
ان ریٹائرڈ اساتذہ کے گھر کے بجلی اور گیس کے بل بھی نہیں بھرے جا سکے ہیں۔اس طرح انہیں ادویات بھی لینی ہوتی ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس بھی انہیں پنشن کے معاملے کے حل کے لئے کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔
بتایا گیا ہے کہ ایم سی کیڈر کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کو تاحال پنشن نہ مل سکی جس کی و جہ سے ان کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکئشن اتھارٹی سے اپیل کی ہے کہ پنشن کی ادائیگی کے لئے عملی اقدامات کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button