ایم سی سکول کیڈر کے اساتذہ خوار ہوگئے، حاضر سروس اور ریٹائرڈ پر زندگی تنگ ہوگئی

ایم سی سکول کیڈر کے اساتذہ کے مسائل ختم نہ ہو سکے، کبھی تنخواہیں تعطل کا شکار ہوجاتی ہیں تو اب ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کی زندگی محال ہوگئی ہے۔
اس وقت درجنوں اساتذہ ایسے ہیں جو ریٹائرڈ ہوچکے ہیں مگر ان کو گرایجویٹی نہیں ملی اور پنشن بھی تعطل کا شکار ہے ، متعدد اساتذہ خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں ، کچھ کینسر کے مریض ہیں مگر ان کو گریجوایٹی اور پنشن نہیں مل رہی۔
صوبے کے دوسرے شہروں کے اساتذہ نے عدالت سے بھی رجوع کیا مگر محکمہ سکولز نےعدالتی احکامات کو ماننے سے انکار کردیا۔
محکمہ سکولز ملتان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم سی کیڈر سکولوں کے اساتذہ کو تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے فنڈز آتے ہیں، ان کا الگ سے سالانہ بجٹ نہیں دیا جاتا، اب بھی گزشتہ کئی ماہ سے فنڈز جاری نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے پنشن اور گریجوایٹی بھی ادا نہیں کی جارہی ہے۔
محکمہ فنانس کو بھی مراسلے تحریر کئی گئے مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی، گیند فنانس ڈیپارٹمنٹ کے پاس ہے جیسے ہی فنڈز آئیں گے ادائیگی کردی جائے گی ۔




















