Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایم ڈی واسا کی عوام سے بڑی اپیل

مینیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے کہاکہ بڑی عید پر شہری بڑی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔

قربانی کے جانوروں کا چارہ اور دیگر اشیاء سیوریج لائنوں نالیوں اور نالوں میں ہرگز نہ پھینکیں ، کیونکہ سیوریج لائنوں اور نالیوں، نالوں میں پھینکی جانے والا چارہ وغیرہ نہ صرف ماحول کو آلودہ کرتے ہیں بلکہ نکاسی آب میں شدید رکاوٹ پیدا کرکے عید کی خوشیوں کے موقع پر مسائل میں اضافہ کرتے ہیں ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار عید الاضحیٰ کے حوالے سے شہریوں کو اپنے ایک پیغام میں کیا۔

ایم ڈی واسا نے اس دوران شہریوں کو مزید آگاہ کیا ہے کہ عید تعطیلات کے دوران تمام آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ، شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر فراہمی و نکاسی آب کی بلا تعطل فراہمی کے لیے آپریشنل اور مینٹیننس سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ تمام افسران کے بغیر اجازت اسٹیشن چھوڑنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اور انہیں مون سون سیزن کے حوالے سے بھی متوقع بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ڈیوٹی روسٹر کے مطابق عید تعطیلات کے دوران سیوریج اور واٹر سپلائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالہ کے لیے آن لائن کمپلینٹ سیل چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا، فراہمی و نکاسی آب کے ذیلی دفاتر میں بھی ٹیم اور مشینری کوئیک رسپانس کے لیے موجود ہوں گی جیسے ہی واسا کے مرکزی کمپلینٹ سیل نمبر 1334 پر شکایت موصول ہو گی متعلقہ ٹیم شکایت کے ازالہ کے لئے فوری روانہ کر دی جائے گی۔

جبکہ ایم ڈی واسا نے عید کی تعطیلات کے دوران سٹاف کی حاضری اور کارکردگی کو خود چیک کریں گے۔

انہوں نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج اور واٹر سپلائی کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی حدود میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے مقامات کا خود وزٹ کریں، اور جن مقامات پر کھدائی کے باعث عوام الناس کو مسائل کا سامنا ہے ان مقامات کو ہموار کرکے وہاں چھڑکاؤ کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے خصوصاً سیوریج ڈویژنوں کو مساجد،امام بارگاہوں اور قبرستانوں کے راستوں پر نکاسی آب کے حوالے سے خصوصی انتظام کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں