Breaking NewsNationalتازہ ترین

پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری لانے کے لئے واسا کے تمام افسران اپنا اپنا حصہ ڈالیں : ایم ڈی واسا

مینیجنگ ڈائریکٹر واسا ظہور احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ ملتان شہر کا سب سے بڑا ایشو سیوریج کا ہے ۔

ترقیاتی منصوبوں کے باعث روڈز کی بحالی نہ ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں تکلیف کا سامنا ہے، جس سے ادارے کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔

پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری لانے کے لئے واسا کے تمام افسران اپنا اپنا حصہ ڈالیں ۔

نکاسی آب کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے

انہوں نے تمام سیوریج افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنی اپنی حدود میں سیوریج شکایات کے بروقت ازالہ کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں، جن جن مقامات پر ترقیاتی کام ہو چکا ہے، وہاں پر ملحقہ گلیوں کے سیوریج کنکشن کر کے شہریوں کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جائے، جبکہ سڑک اور راستے کی بحالی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز واسا ہیڈ آفس شمس آباد میں پبلک سروس ڈیلیوری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر میڈم نگہت جبیں، ڈائریکٹر ایڈمن محمد طاہر شاہ، ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر ، ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام ، ڈائریکٹر فنانس محمد سعید ڈوگر، ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد سمیت سیوریج ، واٹر سپلائی اور شعبہ ریکوری کے ڈپٹی ڈائریکٹرز شریک تھے۔

اس دوران ایم ڈی واسا نے کمپلینٹ سیل کی کارکردگی کو موثر بنانے اور تمام درج ہونے والی شکایات کے ازالے کے بعد شہریوں کو فیڈ بیک دینے کا میکنزم تیار کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ کہ سیوریج لائنوں کی صفائی مہم کو مانیٹر کیا جائے گا، ڈی سلٹنگ مہم کو مؤثر بنا کر شہریوں کو بھرپور ریلیف دیا جائے گا۔

انہوں نے اس دوران تمام فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ فون نہ سننے کی شکایت ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا واسا شہریوں کو 24 گھنٹے فراہمی و نکاسی آب کی سروسز فراہم کرنے والا ادارہ ہے، اور ہم نے اپنی سروسز کو بہتر کر کے شہریوں کا اعتماد بحال کرنا ہے

انہوں نے اس دوران نواب پور روڈ، ٹی بی ہسپتال روڈ، المصطفیٰ روڈ، سوئی گیس روڈ پر بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے منصوبوں پر پیش رفت اور بحالی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا، اور متعلقہ افسران کو کنٹریکٹرز سے کام کی رفتار کو تیز کروانے اور شہریوں کو درپیش مسائل کا جلد ازالہ کروانے کی ہدایت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں