Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پرانی لائنوں کو تیزی سے تبدیل کیا جا رہا ہے: ایم ڈی واسا

مینیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے کہا ہے کہ ملتان شہر میں سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم کے بوسیدہ ہونے کے باعث واسا کو چیلنجر کا سامنا ہے ، اور ان درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پرانی لائنوں کو تیزی سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارہ سو کلومیٹر سے زائد سیوریج نیٹ ورک کے بوسیدہ ہونے کی وجہ سے روزانہ شہر کے مختلف علاقوں میں کراؤن فیلیئر کے متعدد واقعات رونما ہو رہے ہیں، ان واقعات کی روک تھام کے لیے سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے میگا پراجیکٹس کی اشد ضرورت ہے ۔

جبکہ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی( جائیکا) ملتان میں کراؤن فیلئیر کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لینے کیلئے واسا ملتان سے تعاون کرے، اور الجزری اکیڈمی کے ذریعے اسٹڈی کروا کر کراؤن فیلئیر ہونے بارے تفصیلی رپورٹ تیار کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ واسا ملتان کے مسائل کے حل میں جاپانی ایجنسی جائیکا کا کردار بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے، ملازمین کی ٹریننگ کے دوسرا فیز شروع کرنے پر بھی مشکور ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز چاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے نمائندہ ایکسپرٹ ڈاکٹر ساتو اور ڈاکٹر تومیڈو سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیزائن واسا محمد ندیم ، ودیگر بھی موقع پر موجود تھے ۔

اس دوران ایم ڈی واسا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جائیکا کے زیر انتظام الجزری اکیڈمی میں افسران و ملازمین کی ٹریننگ کا فیز ون کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے ، اب فیز ٹو کے آغاز کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button