Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سرکاری آفیسر کی باعزت ریٹائرمنٹ بڑے اعزاز کی بات:ایم ڈی واسا

مینیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے کہا ہے کہ کسی بھی سرکاری آفیسر کی باعزت ریٹائرمنٹ بڑے اعزاز کی بات ہے ، موسیٰ خان نے واسا میں جو خدمات سرانجام دیں، ان کے دور کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد کیا جائے گا ۔
وہ قابل اور فرض شناس آفیسر ہیں اور واسا میں ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنے میں وقت لگے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن موسیٰ خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر واسا ہیڈآفس میں منعقدہ الواداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر میڈم نگہت جبیں، ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر،ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام،ڈائریکٹر فنانس محمد سعید ڈوگر،ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد،ڈپٹی ڈائریکٹرز عبدالمجید،محمد ارشد،محمد ندیم،عارف عباس،غازی یونین سی بی اے صدر وحید رجوانہ،جنرل سیکرٹری عمر حیات ودیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر میڈم نگہت جبیں نے کہا کہ موسیٰ خان کا شمار قابل اور محنتی افسران میں ہوتا ہے انہوں نے واسا میں اچھے انداز سے سروس کی اور ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر،ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام، ڈائریکٹر فنانس سعید ڈوگر،ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد نے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موسیٰ خان کی ادارے کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی سروس میں جو ٹرینڈ سیٹ کیا ہے، آنے والے آفیسر کو بہتر انداز سے سروس ڈیلیوری اپناناہوگی۔

موسیٰ خان نے اپنے خطاب میں واسا میں اپنے سروس دورانیے کو یادگار قرار دیتے ہوئے تقریب کے انعقاد پر افسران و ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں مینیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے موسیٰ خان کو قرآن پاک کا تحفہ اور یادگاری شیلڈ پیش کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button