Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سرکاری آفیسر ملازم کی باعزت ریٹائرمنٹ بڑے اعزاز کی بات: رانا جبار

چیئرمین ترقیاتی ادارہ ملتان رانا عبدالجبار نے کہا ہے کہ کسی بھی سرکاری آفیسر,ملازم کی باعزت ریٹائرمنٹ بڑے اعزاز کی بات اور بڑی خوش قسمتی ہے۔
کام سے ہی انسان کی پہچان ہے ناصر اقبال نے واسا میں جو خدمات سرانجام دیں ان کے دور کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد کیا جائے گا۔

وہ انتہائی قابل اور فرض شناس آفیسر ہیں، اور واسا میں ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنے میں وقت لگے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سب انجینئرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتماسابق ایم ڈی واسا ناصر اقبال، سینئر سب انجینئرز محمد افضل،محمد عباس کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر چیف انجینئرساؤتھ پنجاب پبلک ہیلتھ انجینئرنگ راؤمحمد قاسم،ایم ڈی واسا شہزاد منیر، سابق ایم ڈی واسا مشتاق احمد خان،ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام، سمیت ڈپٹی ڈائریکٹرز،اسٹنٹ ڈائریکٹرز،سب انجینیئرز ودیگر افسران بھی موجود تھے ۔

چیف انجینئرساؤتھ پنجاب پبلک ہیلتھ انجینئرنگ راؤمحمد قاسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناصر اقبال کا شمار قابل اور محنتی افسران میں ہوتا ہے، انہوں نے واسا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، اور ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

ایم ڈی واساشہزاد منیر نے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصر اقبال کی ادارے کے لیے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سرکاری آفیسر کی زندگی کی معراج ڈے آف ریٹائرمنٹ ہے۔
ناصر اقبال وژن رکھنے والے قابل آفیسر ہیں ، خصوصاً جو ترقیاتی سکیمیں انہوں نے واسا ملتان کے لئے منظورکروائی ہے، وہ ملتان کے شہریوں کے لئے کسی تحفے سے کم نہیں۔

چیف انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ظہور ڈوگر ،سابق ایم ڈی واسا مشتاق احمد خان اور چیف انجینئر عبدالسلام نے کہا کہ ناصر اقبال نے اپنی ایم ڈی شپ کا جو ٹرینڈ سیٹ کیا ہے آنے والے آفیسر کو بہتر انداز سے سروس ڈیلیوری اپنانا ہوگا۔

سابق ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے خطاب میں افسران وملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کہ ملتان میں گزرا ہوا وقت ان کی سروس کا یادگار دورانیہ ہے ، اور وہ اس ٹائم پیریڈ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

بعد ازاں چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار،چیف انجینئرساؤتھ پنجاب پبلک ہیلتھ انجینئرنگ راؤمحمد قاسم،ایم ڈی واسا شہزاد منیر نے ناصر اقبال،محمد افضل،محمد عباس کو تحائف اور یادگاری شیلڈ پیش کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button