Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری کالجز میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تیاری 2 جون سے ہوگی

پنجاب حکومت نے گزشتہ برس کے کامیاب تجربے کے بعد رواں برس بھی سرکاری کالجز میں ایم ڈی کیٹ کی تیاری کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس مفت ٹیسٹ کی تیاری کے لیے طلباء کو رجسٹریشن کروانا ہوگی، جون کے پہلے ہفتے میں ٹیسٹ کی تیاری شروع کروائی جائے گی۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے فی کالج 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، گزشتہ سال 10 ہزار طلباء نے ٹیسٹ کی تیاری کی تھی، پنجاب بھر میں 90 کالجز کا انتخاب کیا گیا، رواں سال 150 کے قریب کالجز میں ایم ڈی کیٹ کی تیاری کروائی جائے گی، فی کالج 5 ٹرینرز رکھے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button