Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میڈیکل انٹری ٹیسٹ کےلئے انتظامات مکمل ،پہلی بار طلباوطالبات کی تصدیق کےلئے نادرا کی وین بھی طلب کرلی گئیں

میڈیکل انٹری ٹیسٹ کےلئے انتظامات مکمل ،پہلی بار طلباوطالبات کی تصدیق کےلئے نادرا کی وین بھی طلب کرلی گئیں۔

میڈیکل انٹری ٹیسٹ آج 13 نومبر کو زکریا یونیورسٹی میں منعقد ہوگا ، جس کےلئے زکریا یونیورسٹی کے شعبہ مکینیکل کے چیئرمین فرح ارسلان صدیقی کوفوکل پرسن تعینات کیاگیا ہے، جبکہ ڈپٹی فوکل پرسن ڈاکٹر اخلاق احمد ہوں گے۔

ڈاکٹرفرح ارسلان صدیقی نےبتایا کہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ 13 نومبر بروز اتوار کو دن 11 بجے شروع ہوگا۔

ٹیسٹ میں 17 ہزار 918سے زائد امیدوران کیلئے 25 امتحانی مراکز قائم کردیے ہیں۔

والدین اور شہریوں کیلئے 16 ہزار سے زائد گنجائش کا سیٹنگ پلان ترتیب دیا جائے گا ، جبکہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے اور امتحانی مٹیریل کی سیکورٹی کیلئے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے۔

موثر ٹریفک پلان تشکیل دیکر پانی اور میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے ہیں ، حساس امتحانی مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے اور کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

25سنٹر میں میل اورفی میل الگ الگ سنٹر بنائے گئے ہیں۔

رواں برس پہلی بار نادرا کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ہیں اگر کوئی امیدوار اپناشناختی کارڈ ،ب فارم گھربھول آتا ہے تو اس کی مدد کے لئے نادرا کی چار وین موجود ہوں گی جو اس طالب علم کی تصدیق کرکے فوری سرٹیٖفکیٹ جاری کریں گی۔

رواں برس امتحانات کی نگرانی کےلئے سکولز اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں ، طالبات کے سنٹرز میں خواتیں اساتذہ اور جبکہ بوائز سنٹرز میں مرد اساتذہ ڈیوٹی دیں گے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز نےاساتذہ کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں جبکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے انکو ٹریننگ دی ہے ۔

ڈاکٹر فرح کا کہنا تھا کہ تمام انتظامی کمیٹیاں یونیورسٹی عملے پر مشتمل ہوں گی، جبکہ کسی بھی ایمرجنسی صورت کےلئے طبی عملہ نے نو جگہ پر اپنے کیمپس لگائےگئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button