آبادی کے بڑھتے مسائل کے حل بارے میڈیا آگاہی ورکشاپ

,محکمہ بہبود آبادی ضلع ملتان کے زیر اہتمام اور محکمہ تعلقات عامہ کے تعاون سے چیمبر آف کامرس ہال میں آبادی کے بڑھتے مسائل کے حل بارے میڈیا آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافیوں، کالم نویسوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان آفتاب احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ماجد شاہ، سینئیر صحافی سجاد بخاری نے کہا کہ ترقی پزیر ممالک بالخصوص پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بڑھتی آبادی ہے۔
خاندان اور وسائل کے درمیان توازن قائم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔تعلیمی پسماندگی،بے روز گاری، مہنگائی اور وسائل کی کمی آبادی بڑھنے کے نتائج ہیں۔
صوبہ بھر کے منتخب 10 اضلاع کی طرح محکمہ بہبود آبادی ملتان نے ضلع ملتان میں بھی 130 علماء کرام کو رجسٹر کیا گیا ہے۔
آبادی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ہر فرد کو آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنی قومی ذمہ داری نبھانی چائیے۔
محکمہ بہبود آبادی آگاہی بارے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ عوامی شعور کیلئے ہر شخص کو آبادی کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ بہبود آبادی کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔
تقریب میں وائس پریزیڈنٹ چیمبر آف کامرس نوید اقبال چغتائی، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان وسیم یوسف,ارم سلیمی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرز ا محمد حسن، ڈاکٹر عفت عمر بچہ، سیکرٹری چیمبر اف کامرس،محمد شفیق اور علماء کرام، سول سوسائٹی کے افراد شریک تھے۔