Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پریس کو درپیش مسائل اور ان کے امکانات پر میڈیا سیمینار

بہاو الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ ابلاغیات میں پریس کو درپیش مسائل اور ان کے امکانات پر میڈیا سیمینار منعقد ہوا۔

تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی ، ڈین فیکلٹی سوشل سائنسز ڈاکٹر عمران شریف چوہدری ، اور میزبان چیئرمین شعبہ ابلاغیات پروفیسر ڈاکٹرشہزاد علی ، اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سمعیہ منظور تھی۔

تقریب میں روزنامہ جنگ ملتان کے ایڈیٹر ظفر آہیر ، سینیئر صحافی جبار مفتی ، ڈائریکٹر ڈی جی پی آر سجاد جہانیاں ، ایڈیٹر روزنامہ نوائے وقت ملتان میاں غفار ، جہانگیر ترین، چیف رپورٹر اے پی پی کو بطور گیسٹ سپیکر مدعو کیاگیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام سپیکرز نے پریس کو درپیش چیلنجز کے بارے بتایا اور آنے والے وقتوں میں پریس کو بہتر کرنے میں شعبہ ابلاغیات کے ممکنہ کردار پر گفت گو ہوئی۔

ایڈیٹر جنگ ظفر آہیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اداروں کو آج بھی اچھے باصلاحیت صحافیوں کی ضرورت ہے نوجوان اپنے اندر صلاحیت پیدا کریں۔

جبار مفتی نے اخبار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایاکہ آج الیکٹرانک میڈیا کے دور میں بھی اخبار پڑھا جاتا ہے ۔

جہانگیر ترین نے پریس پر گفت گو کرتے ہوئے کہاکہ پرنٹ میڈیا تھا ہے اور رہے گا۔

سجاد جہانیاں نے اخبار کی قیمت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ آج بھی اخبار پرھنا چاہتے ہیں ، ہمیں اس کی قیمت پر نظرثانی کرنا ہوگی۔میاں غفار نے اخبارات کو نالج حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ قرار دیا اور طلبہ طالبات کو پریکٹیکلز پر بھی فوکس کرنے کی نصیحت کی ۔

پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی نے انڈسٹری اور شعبہ کے تعلق پر کہاکہ آنیو الے دنوں میںاس طرح کے مزید پروگرام منعقد کیے جائیں گے، تاکہ طلباو طالبات انکرج ہو سکیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے اپنے خطاب میں کہاکہ صحافت اور میڈیا کو ترقی کرنی چاہیے اور ہمیں امید ہے کہ اس یونیورسٹی سے نامور صحافی جنم لیں گے ۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں میں وائس چانسلر اور چیئرمین ابلاغیات کی جانب سے شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button