Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں محفل نعت کا انعقاد

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی محفل نعت کا انعقاد کیا گیا ،جسمیں مہمان خصوصی ڈاکٹر احسان صادق ایڈیشنل ائی۔جی پنچاب پولیس، مہمان اعزاز پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف وائس چانسلر میاں نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان، محمد سیلم ڈی۔ائی۔جی پنچاب پولیس شریک ہوئے۔

تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر ابرار محی الدین نے سر انجام دئے۔

اس پروقار تقریب میں طلباء وطالبات نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیں ۔

پروفیسر مقصود رضوی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز نے شان رحمت العالمین کے حوالے سے منعقدہ تقریبات کے بارے میں اگاہ کیا ۔

وائس چانسلر نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف نے سیرت النبی افکارِ اقبال کی روشنی میں بیان کرتے ھوئے طلباء کو اپنی زندگیاں سنت نبوی کے مطابق گزرانے کا درس دیا۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد احسان صادق ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس نے نبی پاک کے اسوہ حسنہ کو انسانیت کے لیے نجات کا ذریعہ قرار دیتے ھوئے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کے پہلوؤں کو اجاگر کیا ۔

اس موقع پر وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے شان رحمت العالمین کی تقریبات بارے اگاہ کیا ۔

بعد ازاں اساتذہ میں اعزازی شیلڈ تقسیم کی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button