Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انسٹیٹیوٹ آف فزکس میں محفل میلاد اور سیرت مقابلے

بی زیڈ یو کے انسٹیٹیوٹ آف فزکس میں محفل میلاد اور سیرت مقابلے کا انعقاد ہوا، جس میں طلبہ نے حضرت محمد ﷺ کی شان عقیدت میں نعتوں کا گلدستہ پیش کیا۔

سیرت مقابلہ میں طلبہ سے نبی پاک ﷺ کی حیات طیبہ کے بارے میں سوالات پوچھے گئے۔

آخر میں انسٹیٹیوٹ کے ڈائیریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد نے طلبہ سے خطاب کیا اور کہا کہ آپ ﷺ کی سیرت طیبہ تمام انسانیت کے لئیے مشعل راہ ہے۔

آپ رہتی دنیا تک رحمت العالمین اور خاتم انبین ہیں۔ آپکی ﷺ حیات طیبہ پر عمل کرنا ہر مسلمان کے لئیے کامل ایمان کا حصہ ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف فزکس میں آجکی محفل کا اہتمام طلبہ کے اندر اس بات کا احساس اجاگر کرنا تھا کہ آپ لوگ سیرت محمد ﷺ پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں محسن انسانیت ﷺ کی سنت کو زندہ رکھیں۔

حیات طیبہ کے مطالعے سے اس بات کاواضع احساس ہوتا ہے کہ دنیا میں سائینس و ٹیکنالوجی، فلسفہ، اور تمام علوم آپ کی بعثت کے بعد ایک جدید شکل میں سامنے آئے اور فزکس میں بہترین ایجادات مسلمان سائینس دانوں کا ہی کارنامہ ہیں۔

آپ سب لوگ سنت محمدیﷺ پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں اپنے اپنے طور پر مثبت کردار ادا کریں، اور انسٹیٹیوٹ آف فزکس کی بہترین شناخت بنیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button