ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے حوالے سے سیمنار کا انعقاد
وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں ,,حسن معاشرت اور اسوہ حسنہ،، کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔
سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے کہا کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا ایک ایک گوشہ ہدایت ونور کی روشنی سے منور ہے، آپ کی پوری حیات طیبہ لوگوں سے محبت اخلاق و ایثار کا درس دیتی ہے، آپ کی سیرت حسن اخلاق سے عبارت ہے۔
سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سیرت تمام عالمِ انسانیت کو اخلاص کا درس دیتی ہے، یہ وہ خوبی ہے جو انسان کو دنیا و آخرت میں سرخرو کرتی ہے ۔
ڈاکٹر سعید الرحمن چئیرمن شعبہ اسلامیات ائی ایس پی ملتان نے کہا کہ دنیا کو ہمیشہ سے ہی زندگی گزارنے کے لئے ایک عملی نمونے کی ضرورت رہی ہے، اور آپ کی ذات مبارکہ اس حوالے سے سب سے افضل نمونہ ہے ۔
پروفیسر ڈاکٹر عمر قدوس اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کامرس بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے بات کرتے ہوئے سیرت پاک کے مختلف پہلوؤں کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں صراطِ مستقیم پر ایک ہی راستہ لے کر جا سکتا ہے ، اور وہ راستہ اسوہ حسنہ ہے، جس پر عمل کرتے ہوئے ہم اللہ سے قربت کے حق دار بن سکتے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر سیلم اعوان صدر شعبہ اسلامیات ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اور عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے حوالے سے طلباء کو سامنے اسوہ حسنہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔
ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر مسعود رضوی نے بتایا کہ ایمرسن یونیورسٹی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے سیمنار ،محفل میلاد ،مقابلہ حسن نعت اور دیگر محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔
تقریب میں طلباء نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نعت رسول مقبول پیش کیں، پرنور تقریب میں یونیورسٹی کے استاتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔