گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سورج میانی ملتان میں محفل عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم
محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صدارت سکول کے ہیڈ ماسٹر حاجی محمد ظفر بھٹہ نے کی.
محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکریٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب, محسن رضا ,مرید حسین شاہ ,شیخ تنویر احمد, محمد گلزار, حارث انصاری, محمد تنویر ,قمر عباس, خادم حسین و دیگر سٹاف و سماجی و مذہبی شخصیات ممبران سکول کونسل و طلباء اور انکے والدین کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔
خصوصی خطاب میں محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکریٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب نے شرکاء سے کہا کہ ہمارے پیارے اور آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کے سب سے بہترین معلم ہیں ہم سب کو انکی سیرت و تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنی چائیے تاکہ ہم اللہ تعالی کے حضور دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکیں.