Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں محفل مشاعرہ کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں لٹریری کلب اور قرات نعت کلب کی جانب سے محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ۔

جس کی صدارت خوبصورت لب و لہجے کے استاد شاعر احمد رضوان نے کی ۔

اس مشاعرے کو منعقد کروانے کا بنیادی مقصد نوجوان نسل میں ادب کو اجاگر کرنا اور ادب سے محبت تھی ۔

محفل مشاعرہ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے خصوصی شرکت کی، اور کہا کہ نوجوان نسل میں ادب کا لگاؤ بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ شعراء حضرات خواب دیکھتے ہیں اور پھر ان میں سائنسدان اور ماہرین رنگ بھرتے ہیں اور ان خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ بھی معاشرے اور کسانوں کی بہتری کے لیے خواب دیکھا کریں، اور پھر اسے سچا ثابت کرنے کے لیے خوب محنت کیا کریں تاکہ معاشرے میں مثبت تبدیلیاں آئیں ۔

مہمان شعراء نے سامعین کو شعر سنائے اور ایک خوبصورت شعر منظر تخلیق کر دیا ،جس کو شعر شناس سامعین نے مزید خوبصورت بنا دیا ۔

محفل مشاعرہ کے صدر احمد رضوان نےزرعی جامعہ کے طلباء وطالبات کے جوش و خروش پر انہیں داد دی جس سے اندازہ ہوا کہ جامعہ زرعیہ ملتان میں ادبی رجحان رکھنے والے کافی لوگ موجود ہیں لٹریری کلب شعر و ادب کی ترویج اور جامعہ میں موجود ادب کے لئے سائبان کا مقام رکھتا ہے ۔

محفل مشاعرہ کے آخر میں لٹریری کلب کے کنوینئر ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ نے تمام معزز شعر اکرام کا شکریہ ادا کیا ۔

محفل مشاعرہ کے شعرا میں فیصل ہاشمی عابد ملک سرفراز آرش نعیم ناز قیصرانی طارق احمد آصف علی واثق حمزہ کھرل وصی ضاد کے علاوہ فیکلٹی قرات نعت کلب کے ممبران سمیت طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں