Breaking NewsEducationتازہ ترین
علی حیدر گیلانی کی زکریا یونیورسٹی آمد
زکریا یونیورسٹی کی سیٹیٹ اینڈ سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس، ممبر سینڈیکیٹ علی حید ر گیلانی نے صدارت کی۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کی سٹیٹ اینڈ سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ممبر صوبائی اسمبلی و سینڈیکیٹ علی حیدر گیلانی نے خصوصی شرکت کی جبکہ شرکاء میں چیف سیکورٹی آفیسر ڈاکٹر عثمان سلیم ، ایڈیشنل رجسٹرار سٹیٹ کامران تصدق ، سیکورٹی آفیسر مرید عباس ہانسلہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیف سیکورٹی آفیسر ڈاکٹر عثمان نے بریفنگ دی اور مسائل کی نشاندہی کی، جس پر ممبر سینڈیکیٹ نے کہا کہ یونیورسٹی سیکورٹی سسٹم کو مضبوط بنانے کےلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے اور ضروری ایکوپمنٹ بھی فراہم کئے جائیں گے، زکریا یونیورسٹی ملتان کی پہنچان ہے، اس لئے اس کی تعمیر و ترقی کےلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔