Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

غضنفر شاہی جرات مندصحافی تھے ،کارکنوں کے مسائل کے لئے سرگرم رہے

سینئر صحافی اورملتان پریس کلب کے سابق صدررشید ارشد سلیمی نے کہاہے کہ غضنفرشاہی کے انتقال سے صحافت کے ایک عہد کاخاتمہ ہوا،وہ ایک نڈراوربے باک صحافی تھے ، جنہوں نے ملتان پریس کلب کے صدرکی حیثیت سے کارکن صحافیوں کے حقوق کے لئے بے مثال جدوجہد کی ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے سخن ورفورم کے زیراہتمام ملتان آرٹس کونسل کی ادبی بیٹھک میں معروف صحافی اوراے پی پی اردوسروس کے سابق انچارج غضنفرعلی شاہی کی یادمیں تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

نامور قانون دان اورپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما حبیب اللہ شاکر نے کہاکہ غضنفرعلی شاہی ایک نظریاتی انسان تھے جولوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوتے تھے ۔

جبار مفتی اورشوکت اشفاق نے کہاکہ انہوں نے ملتان پریس کلب کے صدرکی حیثیت سے ناقابل فرا موش خدمات انجام دیں، وہ مسلسل پانچ مرتبہ پریس کلب کے صدرمنتخب ہوئے۔

جمشید رضوانی نے کہاکہ وہ مجھ سے بے پناہ محبت کرتے تھے مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کوملا۔
مظہر جاوید ، ظہیرکمال ،شاکر حسین شاکر اوررضی الدین رضی نے کہاکہ شاہی صاحب کی ملتان پریس کلب پرطویل شاہی اس بات کاثبوت تھی کہ وہ کارکن صحافیوں کے مسائل حل کرتے تھے ۔

تقریب میں حبیب الرحمن بٹالوی،ارشد بخاری، شہزادعمران خان ،قاری عبداللہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادکی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button