Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

فیکلٹی آف فارمیسی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیاگیا ،جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کی۔
اس موقعہ پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، سابقہ ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری ، رائو عبدالوحید ، پروفیسر ڈاکٹر محبوب ربانی ، پروفیسر ڈاکٹر طیب انصاری ، پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ چوہدری نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اور یونیورسٹی اور فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے لیے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔
ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کے فرزند ڈاکٹر فرقان محمد اقبال نے بھی اپنی یادیں شرکاء کے ساتھ شیئرکیں۔
تعزیتی ریفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد ، ڈاکٹر فیصل عثمان ، ڈاکٹر جہانزیب مدثر، ڈاکٹر بشری ناصر ، ڈاکٹر حنا رضا، ڈاکٹر خرم افضل ، ڈاکٹر فواد رسول ، ڈاکٹر عمران ، ڈاکٹر عبدالمجید، ڈاکٹر رانا محمد انیس ، ڈاکٹر عامر اسماعیل ، پروفیسر ڈاکٹر محمد یعقوب، ڈاکٹر محمد مظہر، ایس وی سی محمد امین اور طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آخر میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم ڈین فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز اینڈ لینگوئجز نے ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں