Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

مینز ڈومیسٹک سیزن کا آغاز بدھ سے ہوگا

بدھ سے شروع ہونے والے مینز ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کا آغاز کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے ہوگا، جہاں چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔
یہ ٹورنامنٹ 15 سے 22 ستمبر تک بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا. ہر روز دن میں دو میچز کھیلے جائیں گے. پہلا میچ صبح 9:30 اور دوسرا دوپہر 1:30 بجے کھیلا جائے گا۔
یہ آٹھ روزہ ٹورنامنٹ جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دے گا، تو وہیں یہ ان کے لیے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اپنی فرسٹ الیون ٹیم میں جگہ بنانے کا سنہری موقع ہے۔
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 25 ستمبر سے 13 اکتوبر تک ملتان اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔
اس کے علاوہ ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کے ماہوار وظیفے میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ یہ اعلان رمیز راجہ نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کیا۔
گزشتہ سال سینٹرل پنجاب نے کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ جیتا تھا. دفاعی چیمپئن سینٹرل پنجاب کی ٹیم اس سال سندھ کے خلاف افتتاحی میچ سے ایونٹ کا آغاز کرے گی۔
سیف بدر، کپتان سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ وہ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کا ماہوار وظیفہ بڑھانے کا اعلان بہت خوش آئند ہے. اس اعلان سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، اور وہ مزید دلجوئی کے ساتھ کرکٹ کے کھیل پر توجہ دے سکیں گے
جلات خان، کپتان بلوچستان سیکنڈ الیون کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل بہت اچھے ٹریننگ سیشنز میں شرکت کی ہے. باؤلنگ ان کا مضبوط شعبہ ضرور ہے تاہم اسکواڈ متوازی اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے.جلات خان نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کے ماہوار وظیفے کو بڑھانے سے متعلق اعلان پر بہت خوشی ہے اور اس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی خیبرپختونخوا کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیم کے کپتان زوہیب خان کہنا ہے کہ ماہوار وظیفے میں اضافے کے اعلان سے کھلاڑیوں میں مقابلے کی فضاء بڑھے گی. ریجنل کرکٹ میں کھلاڑی ویسے ہی جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں اور ہم اس ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرامید ہیں.عمیر مسعود، کپتان ناردرن سیکنڈ الیون کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ سے قبل تمام کھلاڑیوں نے نیٹ سیشنز میں بھرپور حصہ لیا ہے. ہمارا اسکواڈ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے مگر ہم ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے.فراز علی، کپتان سندھ سیکنڈ الیون کا کہنا ہے کہ ماہوار وظیفے میں اضافہ ان کے لیے خوشگوار حیرت ہے. وہ ایونٹ بہترین انفرادی اور اجتماعی کارکردگی پیش کریں گے.انہوں نے کہا کہ سندھ سیکنڈ الیون اسکواڈ نے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل بھرپور ٹریننگ سیشنز کر رکھے ہیں.عمر صدیق، کپتان سدرن پنجاب سیکنڈ الیون کا کہنا ہے کہ ماہوار وظیفے میں اضافے سے کھلاڑی بہت خوش ہیں. اس اعلان سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی اور کھیل میں مقابلے کی فضاء بڑھے گی.انہوں نے کہا کہ سدرن پنجاب ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button