Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو کے 8 ایس ڈی اوز کوسزائیں سنادی گئیں

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے8ایس ڈی اوز کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے قائمقام ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن لیاقت پور شوکت محمود کی اللہ آبادسب ڈویژن میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر دو سال کے لئے دودرجہ تنزلی کردی ہے ، جبکہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں اٹیچ قائمقام ایس ڈی او محمد مدثر کی سٹی سب ڈویژن رحیم یار خان میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک درجہ تنزلی کی گئی ہے۔

قائمقام ایس ڈی او گلشن اقبال سب ڈویژن رحیم یار خان منور احمد کی دو سال کے لئے دو سالانہ انکریمنٹس، ایس ڈی او سیکنڈسب ڈویژن جہانیاں سیف اللہ، ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن بوریوالہ کامران عظیم، ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن عارفوالہ محمد اسد حسین، قائمقام ایس ڈی او قادر آباد سب ڈویژن ساہیوال زاہد محمود، قائمقام ایس ڈی او ریجنل کمپلینٹ سنٹر میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان غلام مصطفی کی بطور قائمقام ایس ڈی او رورل سب ڈویژن عارفوالہ تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر ایک، ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button