میپکو کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہی ہے:چودھری خالد محمود

صدر میپکو سپورٹس کمیٹی /ایڈیشنل چیف انجینئر ملتان سرکل چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ میپکو کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہی ہے ،اور کھیلوں کے فروغ اور صحت مند معاشرے میں اپنا کردار اداکرنے کے لئے میپکو بھرپورحصہ لے رہی ہے ۔
ملکی اور بین الاقوامی سطح پر میپکو کے بیشتر کھلاڑیوں نے اپنے کھیل کی بدولت نہ صرف میپکو بلکہ ملک کا نا م بھی روشن کیاہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمیپکو اور ڈسٹرکٹ ڈی جی خان کی والی بال ٹیموں کے مابین دوستانہ میچ کے اختتام پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ کھیل سے اپنی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی میپکو ہر ممکن سپورٹ کرے گی، اور انہیں مزید سہولیات فراہم کریں گے ۔
سیکرٹری سپورٹس کمیٹی اور منیجر والی بال ٹیم عمیر لودھی نے کہا کہ میپکو کے کھلاڑیوں کی ملک کی بجلی کی سب سے بڑی بجلی کی کمپنی کی جانب سے کھیلوں میں نمائندگی کرنا بہت بڑا اعزاز ہے ۔
کھلاڑی اپنے کھیلوں کو مزید نکھاریں اور کمپنی کا نام روشن کرتے رہیں ۔
میپکو فٹبال گرائونڈ کالونی میں دوستانہ میچ میں میپکو نے ڈسٹرکٹ ڈی جی خان کی والی بال ٹیم کو ہراکر میچ اپنے نام کیا ۔
اس موقع پر کوآرڈی نیٹر میپکو سپورٹس رضیہ سلطانہ سمیت دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے ۔