Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ریکوری میں میپکو کا پہلا نمبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے مالی سال 2021-22ء کے دوران بجلی بلوں کی ریکوری میں ملک بھر میں نمبر و ن پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی زیر نگرانی میپکو ریجن میں صارفین کو استعمال شدہ یونٹس کے مطابق درست بلنگ کی گئی اور کمپنی سے اووربلنگ کا مکمل خاتمہ کیاگیا۔

ڈائریکٹر کمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق صوبہ پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں میں ملک کی سب سے بڑی بجلی کمپنی میپکو نے مالی سال 2021-22ء کے دوران سرکاری اور پرائیویٹ صارفین کو 364ارب روپے کی بلنگ کی ، جس میں سے 363ارب روپے سے زائد وصولیاں کی گئیں۔

سالانہ ریکوری کا تناسب 99.73فیصد رہا جو ملک بھر میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں سب سے زیادہ ہے۔

صوبہ پنجاب میں گوجرانوالہ (گیپکو) کی سالانہ
ریکوری کی شرح 99.70فیصد رہی، جبکہ اسلام آباد (آئیسکو) 95.55 فیصد کے ساتھ تیسرے، فیصل آباد (فیسکو) 99.53 فیصد کے ساتھ چوتھے، اور لاہور (لیسکو) 99.35فیصد کے ساتھ ریکوری میں پانچویں نمبر پر رہی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button