Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو کا سب ڈویژن حدود تبدیل کرنے کافیصلہ ، صارفین کی مشکلات میں اضافے کا خدشہ

میپکو حکام نے ملتان کے سب ڈویثرنوں کی حدود تبدیل کرنے کافیصلہ کیا ہے، بظاہر اس کی وجہ صارفین کو سہولیات فراہم کرنا ہے، مگر زمینی حقائق کو نظر انداز کرکے یہ حدود متعین کی جارہی ہیں جس سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن کے علاقے ویسٹرن فورٹ کالونی ، گلشن اقبال ، مبارک ٹاون ، علی پارک ، محمد پور گھوٹہ ، قاسم بیلہ ، مین روڑ، شور کورٹ ، ثبوت شاہ ، ارجوائن شریف ، چاہ یوسف والا، لنگڑیال، کینٹ ولاز ، موضع ہمروٹ ، بنڈہ ملانہ اور ان کےسے ملحقہ علاقے جو دریائے چناب کے ساتھ ہیں کو کینٹ سب ڈویژن میں شامل کردیا ہے، جس کادفتر ان علاقوں سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

جبکہ کینٹ سب ڈویژن کے علاقے کارڈیالوجی، بخاری کالونی ، پی آئی اے آفس اور اس سے ملحقہ علاقے حسن پروانہ سب ڈویژن کودئے جارہے ہیں ۔

کینٹ سب ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دور دراز علاقوں میں مرمت کےلئے بروقت پہنچنا بہت مشکل ہوجائے گا ، راستے میں آرمی کے چیک پوسٹیں بھی ہیں، جبکہ اس سب ڈویژن میں عملہ بھی کم ہے ، ا س فیصلے سے 22 ہزار صارفین کا دباؤ بھی ڈال دیاگیا ۔
جبکہ بلنگ کےلئے صرف چھ میڑ ریڈرز ہیں اس سے صارفین کو سہولیات کی فراہمی میں مشکل ہوگی ۔

صارفین کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام اس کا نوٹس لیں، اگر سب ڈویژنوں کی توڑ پھوڑ ضروری ہے، قاسم بیلہ میں ایک شکایت سیل قائم کردیا جائے، اور عملہ تعینات کیا جائے تاکے فوری طور پر شکایات کو دور کیا جاسکے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button