Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو کا 50 لاکھ 75 ہزار 741 گھریلو صارفین کو ایف پی اے ریلیف دینے کا دعویٰ

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں میپکو ریجن میں 50 لاکھ 75 ہزار 741 گھریلوںصارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مدمیں ریلیف دیدیا گیا ہے۔

مسلسل چھ ماہ 200 سے کم یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو ایف پی اے کی مد میں 6روپے فی یونٹ ریلیف دیا گیاہے، جن صارفین کے گزشتہ 6ماہ میں ایک مرتبہ بھی 200 سے زائد یونٹس استعمال ہوئے ہیں، اور جون 2022ء میں 200 یونٹس یا کم استعمال ہوئے ہیں انہیں ایف پی اے کی مد میں 9.897روپے فی یونٹ ریلیف دیا گیاہے، اور انہیں رواں ماہ اگست کے بلوں میں ایف پی اے نہیں لگایاجائیگا۔

درست شدہ بل میپکو کی ویب سائٹ www.mepco.com.pk سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔

میپکو ہیڈ کوارٹر میں میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ بیچ ایک سے بیچ 9 کے درست شدہ بلوں کی تاریخ ادائیگی 31اگست 2022ء تک توسیع کردی گئی ہے، ان بیچز کے صارفین کی آخری تاریخیں بالترتیب 22 ،24،25اور29اگست تھی ،جس میں مہینے کے آخری دن تک توسیع کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میپکو ریجن کے ایسے صارفین جنہوں نے ماہ اگست 2022ء کے بل پہلے اداکردئیے ہیں، انہیں ایف پی اے کا کریڈٹ ماہ ستمبر کے بلوں میں دیدیا جائیگا۔

حکومت نے جنوبی پنجاب کے 5لاکھ10ہزار کمرشل کیٹگریز کے صارفین کو عائد کردہ فکس ٹیکس بھی مکمل ختم کردیاہے۔

پرائیویٹ زرعی ٹیوب ویل صارفین کو اگست 2022ء میں ایف پی اے کا ریلیف دیاگیاہے، اور انہیں ماہ اگست کے بلوں میں ایف پی اے نہیں لگایاجائیگا، جبکہ دیگر تمام کیٹگریز /ٹیرف کے صارفین کے لئے نارمل ایف پی اے لاگو رہیگا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری اور نااہلی میں ملوث افسران /اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجارہاہے ، اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

میپکو مینجمنٹ کی پہلی ترجیح صارف ہے، اور تمام صارفین کے ساتھ عزت و تکریم کے ساتھ پیش آنا اور ان کے مسائل سُن کر حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔
جس میں غفلت برتنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

صارفین کی شکایات کے بروقت اور فوری ازالے کے لئے کنزیومر فیسلی ٹیشن سسٹم بنارہے ہیں۔

صارفین کی سہولیات کے لئے تمام سرکل دفاتر میں کسٹمرسروسز سنٹرز بنائے گئے ہیں ،جہاں نئے بجلی کنکشنوں، بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع /اقساط اور دیگر سروسز دی جارہی ہیں۔

میپکو میں کم سٹاف کے ساتھ بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ آئندہ ماہ اسسٹنٹ لائن مین اور ایس ڈی اوز میرٹ پر بھرتی کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے جنوبی پنجاب میں غیر معمولی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث کمپنی اور صارفین دونوں مشکلات کا شکار ہیں۔

طوفان بادوباراں اور سیلاب میں گرنے والی بجلی تنصیبات کو دوبارہ نصب کرنے کے لئے وقت درکار ہوتاہے۔

اس موقع پر جنرل منیجر آپریشن ناصر ایاز گرمانی، جنرل منیجر کسٹمرسروسز جام گُل محمد زاہد، ڈائریکٹر کمرشل اسدحماد اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جمشید نیازی بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button