Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو چیف ان ایکشن : ناقص کارکردگی والے افسروں کو معطل کردیا

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے ناقص کارکردگی پر ساہیوال سرکل کے دو ایس ڈی اوز کو معطل کر دیا ، جبکہ غفلت برتنے پر ساہیوال سرکل کے ایک ایکسین کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے

ایک ایس ڈی او اور ان کے عملے کو اظہار ناپسندیدگی کا مراسلہ جاری کر دیا۔

اس سلسلے میں ساہیوال سرکل میں میپکو چیف کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں ناقص کارکردگی پر ایکسین سیکنڈ ڈویژن ساہیوال فیصل ظفر کو شوکاز نوٹس جاری کیاگیا، پاکپتن کے ایس ڈی او بونگاحیات سب ڈویژن محمد اقبال بھٹی اور ایس ڈی او الفرید سب ڈویژن محمد سعید کو معطل کیا گیا ہے۔

بعدازں میپکو چیف نے ملتان روڈ سب ڈویژن ساہیوال کے زیر انتظام علاقہ میں ٹرانسفارمر کی تنصیب کا جائزہ لیا، اور ناقص کارکردگی پر ایس ڈی او ملتان روڈ سب ڈویژن اور لائن سپریٹنڈنٹ کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کئے۔

اس موقع پر میپکو چیف نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر افسران /اہلکاروں کے خلاف سزا و جزا کا سلسلہ جاری رہے گا، اتھارٹی کی طرف سے مقرر کردہ لائن لاسز اور ریکوری ٹارگٹس کے حصول میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

نااہل اور ناقص کارکردگی کے حامل سب ڈویژنل سٹاف، ایس ڈی اوز اور ایکسین کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تمام فیلڈ افسران ریکوری اہداف حاصل کرنے کے لئے سرکاری تعطیلات میں بھی آپریشن جاری رکھیں، تمام کیٹگریز کے ڈیفالٹرز سے واجبات بقایا جات وصول کئے جائیں گے۔

سسٹم اپ گریڈیشن کے لئے جاری مینٹی نینس پروگرام میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی مرمت، اور تبدیلی کے منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں، سب ڈویژنل دفاتر میں اپ گریڈ ہونے والے تمام ٹرانسفارمرز کا ریکارڈ مرتب کیاجائے۔
کسی سب ڈویژن میں چیکنگ کے دوران غفلت پائی گئی تو متعلقہ سپروائزر اور لائن سٹاف ذمہ دارہوں گے ۔

اجلاس میں چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ نور الحسن ڈوگر ، سپریٹنڈنگ انجینئر ساہیوال سرکل عظمت علی خان، ساہیوال سرکل کے تمام افسران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button