Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سائبر اٹیک ،میپکو ڈپلیکیٹ بل سسٹم بیٹھ گیا، صارفین خوار

میپکو میں متعدد فیڈرز میں بلز جاری نہ ہوسکے جبکہ ڈپلیکیٹ بل کا سسٹم 4 روز سے بند ہے، صارفین خوار ہو رہے ہیں، ملتان شہر کے درجنوں فیڈرز میں بل نہ ملنے پر صارفین نے آن لائن ڈپلیکیٹ بل کے لئے ویب سائٹ پر رجوع کیا۔ پہلے تو ویب سائٹ نہ کھلی، پھر دو روز بعد کھلی تو سسٹم پر لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے کام نہ کرسکی، بل موصول نہ ہونے پر صارفین احتجاج کیا، ان کا کہنا تھا حکام کو چاہیے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور بل کے اخری تاریخ میں اضافہ کریں۔

جبکہ میپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کی متعدد سرکاری ویب سائٹ پر بھارتی ہیکرز نے اٹیک کیا، جسے ناکام بنا دیا گیا، میپکو کی ویب سائٹ پر بھی یہی صورتحال رہی ہے جس کے باعث ویب سائٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا جب اس کو بحال کیا گیا تو اس کے اوپر ‘کیپچا انٹری’ کا اپشن آن کیا گیا تاکہ ‘بوٹ اٹیک’ سے بچا جا سکے، تاہم میپکو کے ویب انجینیئرز اس ساری صورتحال میں ناکام رہے، اب ویب سائٹ ‘کیپچا انٹری’ کا آپشن بھی ہٹا دیا گیا ہے اور بل ابھی بھی دستیاب نہیں ہے اور ساری صورتحال میں صارفین خوار ہو کے رہ گئے۔

عوام کا کہنا تھا کہ بلوں کی اخری تاریخ میں اضافہ کیا جائے تاکہ جو صارفین بل نہ ملنے کی وجہ سے بل ادا کرنے سے محروم رہ گئے ہیں، وہ اپنا بل بغیر کسی جرمانے کے ادا کر سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button