Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : میپکو سب ڈویژن گارڈن ٹاؤن کی غفلت ، بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا

تحصیلدار موڑ شیرشاہ روڑ پرواقع سکول سٹریٹ محلہ گارڈن کے رہائشیوں نے گلی میں لگے بوسیدہ کھمبے کو تبدیل کرنے کی متعدد درخواستیں دیں، مگر کوئی اہلکار پیسے لیئے بغیر تبدیل کرنے کو تیار نہ ہوا ۔

آخری درخواست گزشتہ ہفتے دی گئی کہ یہ پول کسی بھی وقت گرسکتا ہے، اس گلی میں سکول ہے کسی بھی وقت حادثہ ہوسکتا ہے، اس لئے فوری طور پر پول تبدیل کیا جائے، مگر کسی نے بات نہ سنی ۔

گزشتہ سہ پہر 2بجکر30منٹ پرجب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھکر عاربی کی چھٹی ہوئی اور2000 ہزار سے زائد طالبات جیسے ہی بوسیدہ کھمبے کو کراس کر کے گزر گئیں، اس کے پانچ منٹ بعد ہی کھمبا زمین پر گرا، کھمبے پر لگی تاروں کے باہم ملنے سے زور دار دھماکے ہوئے ، جس سے اگلا پول بھی ٹیڑھا ہوگیا، جس سے فوری طور پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

اس کی اطلاع سب ڈویژن کو دی گئی مگر تین گھنٹے تک کوئی بھی اہلکار موقع پر نہیں آیا، جس پر اہل علاقہ نے احتجاج کیا ، اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ غفلت کا مظاہر ہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں